16-Apr-2022 تحریری مقابلہ
❣️ "جیون غوثِ اعظم کا"❣️
🌹🌟🌹🌟🌹
رب نے بنایا کتنا نرالا جیون غوثِ اعظم کا
دنیا ترستی ہے کرنے کو درشن غوثِ اعظم کا
دیکھ لو، ماں کی فرمانبرداری کا مِلا کیا خوب صلہ
کلمہ بُروں کو پڑھواتا ہے بچپن غوثِ اعظم کا
مٹی نبی ہیں، پیڑ علی، زہرا ڈالی، حسنین کَلی
خوشبو ابو صالح ہیں، چمن میں روغن غوثِ اعظم کا
رمجھم رمجھم نور کی بارش ہر دَم ہوتی رہتی ہے
بانٹتا ہے نعمت دنیا کو آنگن غوثِ اعظم کا
اِک دو بوند ہی مِل جائے ہم جیسوں کی اوقات ہی کیا
قسمت والوں پر ہے برستا ساون غوثِ اعظم کا
چالِس سال عشا کی وضو سے فجر پڑھی اللّٰہ اللّٰہ
نامِ شہِ بطحا پہ فدا ہے تن من غوثِ اعظم کا
اے توصیفؔ! اُسے دنیا کے ظلم و ستم کی کیا پروا
سایہ فگن ہے جس کے سر پر دامن غوثِ اعظم کا
•°•°•°•°•°
🍃🌹❤️🌹🍃🌹❤️🌹🍃❤️🌹
✍️از۔ توصیفؔ رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا
Reyaan
17-Apr-2022 09:46 PM
Very nice 👍🏼
Reply
Shnaya
17-Apr-2022 01:47 PM
Very nice
Reply
Simran Bhagat
16-Apr-2022 08:12 PM
👍🏻👍🏻👍🏻
Reply